بی جے پی کے اسٹار کمپینر اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان آج مورینا ضلع کے کھجوری کھراڑا اور گوالیار کے کٹیشور میدان میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے ریاستی صدر وشنو دت شرما شیوپوری ضلع کے کریرا، مورینا ضلع کے سماولی اور بھنڈ ضلع کے گوہد اسمبلی حلقوں میں پارٹی کے امیدواروں کے حق میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔
اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کی جانب سے الیکشن مہم میں مصروف سابق وزیراعلی کمل ناتھ بھنڈ ضلع کے مہگاؤں اور مورینا میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرنے کے علاوہ مقامی لیڈروں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔