اردو

urdu

ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش: معمر خاتون کو چھ ماہ سے نہیں مل رہی پنشن

مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑہ میں ریلوے کراسنگ کے قریب شیلٹر ہوم میں رہ رہی ایک معمر خاتون کو گزشتہ چھ ماہ سے پنشن نہیں ملی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ خاتون کی فنگر پرنٹ میل نہیں کھا رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں پنشن نہیں دیا جا رہا ہے۔

مدھیہ پردیش: معمر خاتون کو چھ ماہ سے نہیں مل رہی پنشن
مدھیہ پردیش: معمر خاتون کو چھ ماہ سے نہیں مل رہی پنشن

By

Published : May 4, 2020, 4:03 PM IST

لاک ڈاون میں جہاں عوام وخاص ہر طبقہ پریشان حال زندگی گذار رہا ہے اور ساری مشکلات کا لوگوں کو سامنا ہے، لوگ ایک دوسرے کی مدد کو آگے بھی آرہے ہیں، لیکن بزرگ خاتون کو سرکاری اسکیموں کا ہی فائدہ نہیں مل پا رہا ہے، انگوٹھے کا نشان نہیں آنے کی وجہ سے پنشن سے گزشتہ چھ ماہ سے بزرگ محروم ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران خاتون پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی اور اپنا درد سناتے ہوئے مدد کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کی بزرگوں کو بڑھاپے کے نام پر ہر ماہ چھ سو روپے بطور پنشن دیا جاتا ہے، کورونا وائرس کے بحران کے پیش نظر دو ماہ تک کا پنشن ایڈوانس میں ہی سبھی کا بینک اکاونٹ میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے، لیکن انگوٹھے کا نشان نہیں ملنے کی وجہ سے بزرگ خاتون چھ ماہ سے پنشن سے محروم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details