اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھوپال: گھروں میں عید - مسلمانوں نے گھروں میں ہی عید کی نماز ادا کی

ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاؤن کے دوران ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے مسلمانوں نے گھروں میں ہی عید کی نماز ادا کی۔

Eid Al-Fitr Celebrations
بھوپال: گھروں والی عید

By

Published : May 25, 2020, 10:50 AM IST

لاک ڈاؤن کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مسجدوں میں چار سے پانچ لوگوں نے ہی عید کی نماز ادا کی۔ باقی لوگوں نے گھروں میں ہی عید کی نماز ادا کی۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے تاریخ میں پہلی بار آج عید الفطر کی نماز اجتماعی طور سے عید گاہوں، تاریخی مساجد میں نہیں ہوئی۔ مسلم طبقے نے لاک ڈاؤن کا خیال کرتے ہوئے اور شہر قاضی کی جانب سے کی گئی اپیل کے بعد اپنے گھروں میں ہی عید الفطر کی نماز ادا کی۔ حکومت کے احکامات کے مطابق چار سے پانچ لوگوں نے مسجدوں میں نماز ادا کی اور اللہ کا شکر ادا کیا۔

ویڈیو

مسلم طبقے نے اپنے گھروں میں نماز ادا کر ملک میں امن و امان کی دعا کرتے ہوئے پوری دنیا میں پھیل رہی عالمی وبا کورونا وائرس سے نجات کے لیے اللہ سے دعائے خیر کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details