اردو

urdu

ETV Bharat / city

'غریبوں کے لئے وسائل کی کمی نہیں' - shivraj singh chauhan news today

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کورونا کے غیرمعمولی بحران کی وجہ سے ریاست کی مالی صورتحال اچھی نہیں ہے۔ لیکن ہم غریبوں کے مفادات سے متعلق اسکیموں کو جاری رکھیں گے۔

during financial crisis we will fulfill the demands of poopers: shivraj singh chauhan
during financial crisis we will fulfill the demands of poopers: shivraj singh chauhan

By

Published : Sep 23, 2020, 8:50 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ عالمی وبا کورونا بحران کی وجہ سے پیدا ہونے والے شدید مالی بحران کے باوجود ریاستی حکومت غریبوں اور کسانوں کے مفادات کے تحفظ اور عوام کے ان حصوں کو مالی وسائل کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور ان طبقوں کے لوگوں کو مالی وسائل کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔
مسٹر چوہان نے ریاستی حکومت کی سنبل اسکیم کے مستفید افراد کو فوائد کی تقسیم کے پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر محنت برجندر پرتاپ سنگھ، دیگر عوامی نمائندے اور عہدیدار بھی موجود تھے۔ چوہان نے متعدد مستحقین سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی اور متعلقہ مستحقین کے اکاؤنٹس میں الیکٹرانک ٹرانسفر کے ذریعہ رقوم کی منتقلی۔
اپنے خطاب میں وزیر اعلی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کورونا کے غیرمعمولی بحران کی وجہ سے ریاست کی مالی صورتحال اچھی نہیں ہے۔ لیکن ہم غریبوں کے مفادات سے متعلق اسکیموں کو جاری رکھیں گے۔ نئی اسکیمیں بھی لائی جارہی ہیں۔ اس کے لیے رقم کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔ حکومت ابھی بھی قرض لے رہی ہے اور کورونا بحران کے بعد ، جب حالات معمول پر ہوں گے ، معاشی سرگرمیاں بڑھ جائیں گی ، حکومت یہ قرض واپس کردے گی

ABOUT THE AUTHOR

...view details