اردو کے مشہور شاعر پدم شری ڈاکٹر بشیر بدر کے اہل خانہ مدھیہ پردیش میں مقیم ہیں۔ ڈاکٹر بشیر بدر نے 1973 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کی تھی۔ ڈاکٹر بشیر بدر پی ایچ ڈی کرنے کے بعد ملازمت کی مصروفیات اور مشاعروں میں شرکت کی وجہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لئے یونیورسٹی میں درخواست نہیں دے سکے تھے۔ اس کے بعد ڈاکٹر بشیر بدر ڈیمینشیا بیماری کے شکار ہو گئے۔
ڈاکٹر بشیر کی اہلیہ راحت بدر نے ان کی پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے لئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں درخواست دی اور پھر تمام کوششوں کے بعد انہیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری موصول ہوئی- جس پر بشیر بدر کے اہلخانہ اور خود بشیر بدر نے ڈگری کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔