اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا بحران کے درمیاں غائب رہے ڈاکٹروں کو نوٹس - کلیکٹر نے جاری کیا نوٹس

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ڈیوٹی کے دوران غائب رہنے پر دس ڈاکٹروں کو وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے، یہ سبھی سرکاری ڈاکٹرز آن لائن نوٹس بھیجے جانے کے بعد بھی کام پر نہیں آرہے تھے۔

کورونا بحران کے درمیاں غائب رہے ڈاکٹروں کو نوٹس
کورونا بحران کے درمیاں غائب رہے ڈاکٹروں کو نوٹس

By

Published : May 2, 2020, 1:07 PM IST

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے مدھیہ پردیش کا شہر اندور کورونا سے سب زیادہ متاثر ہے، ایسے میں شہر میں ڈاکٹروں کی کمی بھی محسوس کی جانے لگی ہے۔

ڈاکٹروں کو کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے چیزیں مہیا نہیں ہو پا رہی ہیں، جس سے ڈاکٹرز بھی خوف محسوس کررہے ہیں، ایسے ڈاکٹرز جو ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں انہیں بھی ڈیوٹی پر مامور کر دیا گیا ہے، لہٰذٓا ڈاکٹر کورونا کے خوف کی وجہ سے ڈیوٹی نہیں کررہے ہیں، ان تمام صورتحال کو نظر انداز کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ اب اسپتالوں سے غائب رہنے والوں داکٹروں کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔

کلیکٹر منیش سنگھ کا صاف طور پر کہنا ہے کہ غائب رہنے والے ڈاکٹروں کو ملازمت سے برخاست کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details