ریاست مدھیہ پردیش کے اجین میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایسے میں ضلع انتظامیہ نے علاقے میں گھر گھر جا کر سروے کرنے کا منصوبہ تیار کیاہے، اسی سلسلے میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم وارڈ نمبر 12 کے بلوٹی میں پہنچی تو مقامی لوگوں نے ڈاکٹروں کی ٹیم کو گھیر لیا اور ان کے ساتھ مار پیٹ کی اور دھمکی دیتے ہوئے انہیں علاقے سے باہر نکال دیا۔
اس کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم نے اعلی افسران سے اس کی شکایت کی جس کے بعد پولیس کی نفری کو تعینات کیا گیا، اس دوران مسجد سے ڈاکٹروں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی گئی۔