ریاست مدھیہ پردیش کی سیاست میں گذشتہ دنوں سے وزیر جنگلات امنگ سنگھار اور سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ کے ما بین پیدا ہوئے تنازعہ پر دگ وجےسنگھ نے کہا کہ پارٹی کی صدر سونیا گاندھی اور ریاستی وزیر اعلی اور صدر کمل ناتھ کو اس معاملے کو دیکھنا سمجھناچا ہئے۔
دگ وجے سنگھ نے کہا کہ پارٹی میں کوئی بھی نظم و ضبط کو خراب کرے ،تو اس کے خلاف سخت قدم اٹھانی چاہیے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس پورے تنازعہ کی شروعات تب ہوئی جب انہوں نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے کارکن دھرو سکسینہ اور بجرنگ دل کے بلرام سنگھ کا معاملہ اٹھایا، جبکہ یہ دونوں آئی ایس آئی سے رقم لینے کے الزام میں پکڑے گئے تھے۔