اردو

urdu

ETV Bharat / city

Demand for Teaching Urdu: مدھیہ پردیش مشنری اسکولوں میں اردو پڑھانے کا مطالبہ - اردو مضمون اور اردو اساتذہ کی تقرری کا مطالبہ

جمعیت کے وفد نے اردو پڑھانے کا مطالبہ آرچ بشپ Archbishop سے کیا تو انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ اگر اسکول میں واقعی اردو کا ماحول ہے تو ہم ایک بار پھر مشنری اسکولوں میں اردو پڑھانے کے ساتھ اردو اساتذہ کی تقرری کریں گے۔

اردو پڑھانے کا مطالبہ
اردو پڑھانے کا مطالبہ

By

Published : Feb 17, 2022, 3:44 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش جمعیت علماء ہند کے صدر حاجی محمد ہارون کی ہدایت پر آج جمعیت علماء ہند Jamiat Ulema-i-Hind نے مشنری اسکولوں میں اردو مضمون اور اردو اساتذہ کی تقرری کا مطالبہ کیا۔ جس کے لیے مدھیہ پردیش جمعیت کے ایک وفد نے آرچ بشپ سے ملاقات کی اور کہا کہ مشنری اسکولوں میں کسی وجہ سے اردو پڑھانا بند کر دیا گیا ہے۔ Demand for teaching Urdu in missionary schools

مدھیہ پردیش:مشنری اسکولوں میں اردو پڑھانے کا مطالبہ

اس لئے اردو پہلی کلاس سے پڑھانا شروع کیا جائے جس سے اردو پڑھنے والے طلبا کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور طلبہ اپنی مرضی سے مشنری اسکولوں میں اردو کی تعلیم حاصل کر سکیں جو اس وقت بہت ضروری ہے۔
دراصل جمعیت کو اس بات کا پتہ چلا تھا کہ جو مسلم بچے مشنری اسکول میں زیر تعلیم ہے وہ اردو پڑھنا چاہتے ہیں پر مشنری اسکولوں میں نہ تو اردو پڑھائی جا رہی ہے اور نہ ہی اردو پڑھانے والے موجود ہیں۔ اس لیے حکومت کی جو گائیڈ لائن ہے اس کے مطابق اردو سبجیکٹ اور اردو اساتذہ کی تقرری کی جائے۔


وہی جمعیت کے وفد نے جب اپنا مطالبہ آرچ بشپ کے سامنے رکھا تو انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ اگر اسکول میں واقعی اردو کا ماحول ہے تو ہم ایک بار پھر مشنری اسکولوں میں اردو پڑھانے کے ساتھ اردو اساتذہ کی تقرری کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details