ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا کی دوسری لہر کو لیکر اب مسلسل راحت بھری خبریں مل رہی ہیں- آج ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ پورے صوبے میں محض 26 کورونا پازیٹیو نکلے ہیں تو وہیں 45 افراد شفایاب ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں- اب پورے صوبے میں 416 فعال معاملے بچے ہیں۔ وہیں کل 76394 کورونا کے سیمپل لیے گئے ہیں۔ اب ریاست میں فعال معاملوں کی شرح 0.3 رہ گئی ہے، جب کہ ہماری شفایابی کی شرح 98.8 ہے- وزیر داخلہ نے کہا کہ سیمپل لینے کا کام روزانہ اسی طرح سے جاری رہے گا تاکہ اگر تیسری لہر کا اندیشہ نظر آتا ہے تو اسے وہیں ختم کیا جاسکتا ہے-
مدھیہ پردیش: ریاست میں کورونا کی دوسری لہر کی رفتار میں کمی - bhopal, madhya pradesh
ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا کے تعلق سے راحت کی خبر مل رہی ہے، جہاں پورے صوبے میں 26 نئے کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں تو وہیں 45 لوگ صحت یاب ہوکر گھر لوٹ گئے ہیں-
یہ بھی پڑھیں:Corona Virus Update: بھارت میں کورونا کے 37,154 نئے کیسز درج
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہم اگر بھوپال کے حمیدیہ ہسپتال کی بات کریں تو 16 مہینے بعد حالات بدلتے نظر آرہے ہیں- کورونا کا انفیکشن کم ہونے کے ساتھ ہی اب اس ہسپتال میں عام بیماریوں کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے- پچھلے چار دنوں سے یہاں 94 فیصد سے زیادہ بیڈس (850 میں سے 800 بیڈ) بھرے ہوئے ہیں۔ آنے والے دنوں میں یہاں مریضوں کی تعداد میں اور اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے- یہ حالات تقریباً 16 مہینے بعد بنے ہیں۔