ریاست مدھیہ پردیش کو ملنے والے حج کوٹے Hajj quota سے کم درخواستیں کمیٹی کے پاس پہنچی ہیں۔ اگر آج ختم ہونے والی درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا ہے تو طویل عرصے کے بعد ایسا ہو سکتا ہے کہ ریاست کے حج کے لیے درخواست کرنے والوں کو بغیر قرعہ اندازی کے حج پر جانے کا موقع ملے گا۔
یکم نومبرسے شروع ہونے والا حج درخواستوں کے داخل کرنے کا عمل آج بند ہو جائے گا۔ ریاست بھر سے اب تک 3100 آن لائن درخواستیں ہی داخل کی گئی ہیں اور آج شام تک یہ تعداد 3500 تک پہنچنے کی امید ہے۔ تاہم یہ تعداد پچھلے برسوں کے مقابلے بہت کم ہے۔
حج کمیٹی کے مطابق حج 2018 میں 19936 درخواستیں جمع کی گئی تھی اس کے بعد 2019 میں یہ تعداد 16 ہزار 474 تک پہنچ گئی۔ سال 2020 میں 13308 اور سال 2021 میں 28133 لوگوں نےدرخواست جمع کی تھی۔