اسی طرح ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بھی لاک ڈاؤن کے دوران ایک جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔
بھوپال: لاک ڈاؤن کے دوران سادگی کی شادی بنی مثال
عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن نافذ ہے، اس دوران ملک بھر میں سادگی کے ساتھ شادیوں کی خبریں سرخیوں میں ہیں۔
دلہے کے والد کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران شادی کے لیے انہوں نے انتظامیہ سے اجازت لی، انتظامیہ نے دس لوگوں کے ساتھ بارات جانے کی اجازت دی تھی، لیکن وہ لوگ آٹھ باراتیوں کے ساتھ دلہن کے گھر پہنچے۔ اس موقعے پر ماسک، سینیٹائزر اور سماجی دوری کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔
دلہن کے گھر والے بھی ماسک لگا کر معاشرتی فاصلے کا اہتمام کرتے نظر آئے۔ جبکہ دلہا اور دلہن کے گھر والوں نے قریبی رشتے داروں کی عدم موجودگی پر افسوس کا اظہار کیا، ساتھ ہی انہوں نے موجودہ حالات کے پیش نظر قواعد اور ضابطے پر عمل کرنا ہی بہتر سمجھا۔'