اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرکزی حکومت کے خلاف کانگریس کا احتجاج - congress

مدھیہ پردیش کی صوبائی حکومت نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی اور صوبے کو ملنے والی سہولیات کو جلد سے جلد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

مرکزی حکومت کے خلاف کانگریس کا احتجاج
مرکزی حکومت کے خلاف کانگریس کا احتجاج

By

Published : Nov 27, 2019, 8:52 PM IST

مدھیہ پردیش کی صوبائی حکومت نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی اور صوبے کو ملنے والی سہولیات کو جلد سے جلد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس احتجاج کے ذریعہ کانگریس کے لیڈران نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ ملک میں کروڑوں کی تعداد میں لوگوں کی نوکریاں چلی گئیں، کام سارے بند ہوگئے، ریئل اسٹیٹ کے سارے کام بند ہوگئے ہیں۔

مرکزی حکومت کے خلاف کانگریس کا احتجاج

ملک کے کسان، تاجر پریشان ہیں، جی ایس ٹی اور نوٹ بندی سے ملک معاشی بحران سے گزر رہا ہے، وہیں ریاست مدھیہ پردیش میں ہوئی زیادہ بارش پر مرکز نے جو ایک ہزار کروڑ معاوضہ دیا ہے وہ ناکافی ثابت ہو رہا ہے۔

کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت نے ساڑھے چھ ہزار کروڑ کی رقم کا مطالبہ کیا تھا جسے دوسری ریاستوں کو تو دے دیا گیا ہے پر مدھیہ پردیش کو نہیں دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details