مدھیہ پردیش میں کانگریس رہنما کانتی لال بھوریا نے بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی چندے کی رقم کا غبن کررہی ہے۔' ان کے اس بیان پر ریاست کی سیاست تیز ہوگئی ہے۔
کانگریسی رہنما کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے کہا کہ 'کانتی لال بھوریا نے رام بھکتوں کی توہین کی ہے۔'
پروٹیم اسپیکر رامیشور شرما نے کہا کہ 'ان کا یہ بیان بدبختانہ ہے۔ میں سمجھتا ہوں بھوریا جیسے سینئر لیڈر کو اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہیے۔ رام بھکتوں کے بارے میں اور رام کے لیے کام کرنے والے لوگوں کو اس طرح سے بدنام نہیں کرنا چاہیے۔ یہ کام پاکستان کا ہے۔'