اردو

urdu

ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش: رکن اسمبلی بنواری لال شرما کا انتقال - بنواری لال شرما کینسر سے متاثر تھے

مدھیہ پردیش کے مرینا ضلع کے جورا سے کانگریس کے رکن اسمبلی بنواری لال شرما کا آج انتقال ہوگیا۔

مدھیہ پردیش: رکن اسمبلی بنواری لال شرما کا انتقال
مدھیہ پردیش: رکن اسمبلی بنواری لال شرما کا انتقال

By

Published : Dec 21, 2019, 12:39 PM IST

وہ کینسر سے متاثر تھے اور گزشتہ کچھ دنوں سے ان کا علاج چل رہا تھا۔ آج صبح سویرے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انہوں نے آخری سانس لی۔ وہ تقریبا 61برس کے تھے۔ ان کے کنبہ میں بیوی، دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔
مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیا، ان کی روح کو سکون اور غمزدہ خاندان کو یہ دکھ برداشت کرنے کی طاقت دینے کی دعا کی۔
اسمبلی میں اپوزیشن کے رہنما گوپال بھارگو نے بھی ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details