ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے زرعی قانون پر چل رہے احتجاج پر کہا کہ کانگریس کسانوں کے احتجاج کی آڑ میں سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے رہنماؤں کو یہ تک نہیں معلوم کہ آلو زمین سے نکلتا ہے یا مشین سے۔
انہوں نے کہا کہ مرکز کے کسانوں کے لیے بنائے گئے تینوں قانون ان کے فائدے کے لیے ہیں۔ وزیراعظم کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی بہت دور کی سوچ رکھنے والے رہنما ہیں۔ انھوں نے کسانوں کے لیے چھوٹی اسکیمیں بھی تیار کی ہیں اور یہ تینوں قانون کسانوں کی ترقی میں بہت کام آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب کانگریس اقتدار میں تھی تو وہ بھی یہ کہتی تھی کہ کسانوں کے لیے قانون میں تبدیلی ضروری ہے اور اب وہی اس کی مخالفت کر رہی ہے۔