3 دسمبر 1984 کو ہوئے اس حادثے میں اس وقت ہزاروں لوگ قبل از وقت ہی لقمہ اجل میں بن گئے تھے۔ گیس رساؤ سانحہ کی برسی پر دارالحکومت بھوپال میں تعزیتی جلسے کے علاوہ متحدہ پروگرام منعقد کی جا رہے ہے۔ گیس سانحہ کے متاثرین کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی طرف سے دو اور تین دسمبر 1984 کے درمیان شب امریکی کیمیائی کمپنی کے پلانٹ سے ہونے والے گیس رساؤ کی زد میں آ کر مرنے والے لوگوں کی یاد میں ہر سال پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔
بھوپال گیس سانحہ کے 35 سال مکمل - تین دسمبر 1984
ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں تقریبا تین دہائی پہلے ہوئے دنیا کے سب سے بڑے صنعتی حادثہ کا درد و کرب آج بھی تازہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بھوپال گیس حادثہ میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چند گھنٹوں میں تین ہزار لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور ہزاروں لوگ زہریلی گیس کی زد میں آکر سنگین طور پر بیماریوں کا شکار ہوگئے تھے-
دنیا کے سب سے بڑے صنعتی حادثہ بھوپال گیس المیہ کو 35 سال ہو چکے ہیں لیکن یونین کاربائیڈ کارخانے میں پڑے 350 زہریلے کچرے کو آج تک وہاں سے ہٹایا نہیں گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں مستقبل میں بھی اس کچرے کا حل نکلتا ہوا نہیں دکھائی دے رہا ہے۔ اس عرصے میں گیس متاثرین کا درد، ان کی بیماریاں برقرار ہیں۔ مہلک گیس کے زیر اثر تل تل ہلاک ہونے والے لوگوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گیس متاثرین مناسب علاج اور صاف پینے کے پانی، باز آباد کاری اور اپنے معاوضے کے لیے آج بھی لڑائی لڑ رہے ہیں۔