انتظامیہ اور بی جے پی کارکنان کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے بعد بی جے پی کارکنان نے خاتون کلکٹر کو گالیاں دینی شروع کر دیں نیز ان کے کپڑے اور بال کھینچے، تبھی خاتون کلکٹر نے اپنا بچاؤ کرتے ہوئے مبینہ طور پر حملہ آور افراد کو طمانچہ رسید کیا۔
راجگڑھ کی ڈپٹی کلکٹر پریا ورما نے دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود بی جے پی کارکنان کو ترنگا یاترا نکالنے سے روکا لیکن وہ نہیں رکے۔
اس دوران انتظامیہ اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں کارکنوں نے خاتون ڈپٹی کلکٹر کو گالیاں دینی شروع کر دیں اور ان کا کپڑے اور بال کھینچنے لگے تبھی انہوں نے اپنا بچاؤ کرتے ہوئے مبینہ طور پر حملہ آور افراد کو طمانچہ رسید کیا۔