شہڈول ضلع ہسپتال میں ایک بار پھر سے دو بچوں کی موت ہو گئی ہے، جس کے بعد سے علاقے میں ہلچل مچ گئی ہے۔ گزشتہ 12 گھنٹوں کے اندر یہ دونوں موتیں ہوئی ہیں۔ شہڈول ضلع ہسپتال اس وقت بچوں کی موت کے معاملے میں سرخیوں میں ہے کیوںکہ یہاں سلسلے وار طریقے سے بچوں کی موت ہو رہی ہے۔ ضلع ہسپتال میں گزشتہ ایک ہفتے کے اندر 10 بچوں کی موت ہو چکی ہے۔
شہڈول ضلع ہسپتال بچوں کی ہلاکت کے معاملے میں ہمیشہ سرخیوں میں رہتا ہے اور یہ سلسلہ ابھی بھی رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔ شہڈول ضلع ہسپتال میں پچھلے 12 گھنٹوں کے اندر دو بچے فوت ہوچکے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک بچہ پالی سے آیا تھا جو 7 ماہ کا تھا اور نمونیا کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی، جبکہ جمعرات کی صبح بچے کو نازک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن میں سرکاری نمائندے نہیں ہوں گے: سپریم کورٹ