اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھوپال: مساجد کمیٹی کی جانب سے اعزازی تقریب - تنظیموں کے کارکنان

بھوپال میں مساجد کمیٹی کی جانب سے کوروناواریئرس کے استقبال و اعزاز میں ایک پروگرام کاانعقاد کیا گیا، جس میں بھوپال کی کئی مسلم تنطیموں نے شرکت کیا۔

Ceremony in honor of Corona Warriors
بھوپال: مساجد کمیٹی کی جانب سے اعزازی تقریب

By

Published : Sep 14, 2020, 3:59 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ریاستی مساجد کمیٹی کے زیراہتمام اعزازی تقریب منعقد کی گئی- جس میں ان تنظیموں کے کارکنان اور اہم شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران مسلسل بےلوث خدمات انجام دیں۔

مساجد کمیٹی کی جانب سے اعزازی تقریب

مساجد کمیٹی کے سیکرٹری سلمان خان نے کہا کہ' کورونا وبا کے ابتدائی دور میں کورونا وبا پھیلانے کے تعلق سے ایک خاص طبقے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ لیکن ان سب الزامات کے باوجود مسلم تنظیموں نے لاک ڈاؤن کے دوران جس طرح کے خدمات کو انجام دیے وہ قابل تعریف ہیں، اس لئے ان تنظیموں کے کارکنان کا اعزاز و استقبال کیا جانا ضروری ہے، تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

اس موقع پر وہ سماجی کارکنان جنہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی بےلوث خدمات انجام دیں ان کا کہنا تھاکہ خدمت صرف اللہ کی رضا کے لئے کی گئی اور آنے والے وقت میں بھی ہم تیار ہے۔

مزید پرھیں:

بھوپال: بزرگ خواتین پنشن اور راشن سے محروم

سماجی کارکنان کے مطابق پورے 63 دنوں میں تقریبا 42 سو 'فوڈ پیکٹس' تقسیم کئے گئے۔ اس خدمات کے باعث مساجد کمیٹی کے کارکنان کی اعزازی تقریب میں ستائش کی گئی۔ تاکہ ان خدمت گزاروں کی حوصلہ افزائی ہو اور ضرورت مندوں کی مزید مدد کا جذبہ پیدا ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details