مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے ایٹ کھیڑی میں 22 نومبر سے شروع ہونے والے اجتماع کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،گھانسی پورہ اینٹ کھیڑی میں 72 واں عالمی تبلیغی اجتماع 22 سے 25 نومبرتک منعقد کیا جائے گا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پروگرام میں سکیورٹی کے پیش نظر اجتماع گاہ اور شہر کے مختلف مقامات، بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن وغیرہ پر ناکہ بندی اور بیریکیڈنگ کرکے مشتبہ افراد اور خصوصی طور پر سنجیدگی سے باہری گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی ہوٹل، لاج، دھرمشالہ اور رَین بسیرا وغیرہ کی بھی چیکنگ کی جارہی ہے-
سینٹرل ریلوے نے بھوپال میں عالمی تبلیغی اجتماع کی وجہ سے مسافروں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر سولا پور اور بھوپال کے درمیان 2 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔