ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سنیوکت سنگھرش مورچہ کے زیراہتمام بھوپال کی ضلع عدالت میں جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی و پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا۔
سنیوکت سنگھرش مورچہ نے 24 اکتوبر کو پی ڈی پی کی سربراہ اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ الزام ہے کہ ان کے قومی پرچم پر دیے گئے بیان سے ملک کے لوگوں کو دکھ پہنچا ہے۔