اردو

urdu

ETV Bharat / city

Covid-19: کورونا سے لاپرواہی بہت خطرناک ہوسکتی ہے

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کورونا (Covid-19) کے تعلق سے کہا کہ' احتیاط برتیں گے تو کچھ نہیں ہوگا، لیکن اس میں تھوڑی سی لاپرواہی شہریوں کے لیے بہت خطرناک ثابت ہوگی۔

Carelessness can be very dangerous for covid
Carelessness can be very dangerous for covid

By

Published : May 28, 2021, 10:56 PM IST

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج ریاست میں کورونا وائرس (Covid-19) کی دوسری لہر کے بڑی حد تک قابو میں آنے کا ذکر کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسے اب بھی ہلکے میں نہیں لیا جانا چاہیے۔ اس سے احتیاط برتیں گے تو کچھ نہیں ہوگا، لیکن اس میں تھوڑی سی لاپرواہی شہریوں کے لیے بہت خطرناک ثابت ہوگی۔

مسٹر شیوراج چوہان نے یہ بات ضلع سیہور کے صدر مقام میں کورونا وائرس سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئےکہی۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کو روکنا اب بھی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ یہ چیلنج بھرا ہے، لیکن ناممکن نہیں ہے۔

وزیر اعلی نے انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ بیمار افراد کی فوری اطلاع پاکر کی جانچ کروائیں اور اگر اس میں انفیکشن پایا گیا تو کووڈ کیئر سنٹر میں داخل کرایا جائے۔ حکومت ایسے مراکز بند نہیں کرے گی۔ اس کے علاوہ، زیادہ سے زیادہ جانچ بھی جاری رکھنی چاہیے۔ ٹیکہ کاری کا کام تیزی سے جاری ہے۔ یہ سارے اقدامات کرکے ہم کورونا وائرس پر قابو پاسکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اگر ان تمام اصولوں پر عمل نہیں کیا گیا تو تیسری لہر کو روکنا ممکن نہیں ہوگا اور ہر شخص کو اس کی قیمت ادا کرنی پڑسکتی ہے۔

انہوں نے عام لوگوں اور انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ کورونا کی تیسری لہر کو آنے سے روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔ ہم بہت لمبے عرصے تک کورونا کرفیو نافذ نہیں کرسکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں بند ہوگئی ہیں اور اس سے غریب اور چھوٹے کاروباری افراد متاثر ہورہے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details