اردو

urdu

ETV Bharat / city

لوو جہاد قانون سے لفظ 'جہاد' کو خارج کرنے کا مطالبہ - 'لوو جہاد' قانون کی مخالفت

'لوو جہاد' معاملے پر بنائے جارہے قانون کے تعلق سے مسلم دانشواران میں ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ 'لوو جہاد' کے تعلق سے مسلم دانشوران کا کہنا ہے کہ 'جہاد' لفظ کو ہٹایا جائے اور اس قانون کو سبھی طبقات کے لیے نافذ کیا جائے۔

love jihad
لوو جہاد قانون سے لفظ 'جہاد' کو خارج کرنے کا مطالبہ

By

Published : Dec 10, 2020, 6:11 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں میں 'لوو جہاد' قانون کی مخالفت تیز ہوتی جا رہی ہے۔

لوو جہاد قانون سے لفظ 'جہاد' کو خارج کرنے کا مطالبہ

'لوو جہاد' کے تعلق سے مسلم تنظیموں نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا پریس کانفرنس میں مسلم طبقے کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا گیا کہ 'لوو جہاد' سے لفظ 'جہاد' کو ہٹایا جائے ساتھ ہی مسلم طبقے کا صاف طور پر کہنا ہے کہ یہ قانون صرف ایک طبقے کو نشانہ بناتے ہوئے بنایا جارہا ہے۔

پریس کانفرنس میں مزید کہاگیا کہ' جو بھی قوانین بنتے ہیں وہ کسی خاص طبقے کے لیے نہیں ہوتے بلکہ بھارت کی جمہوریت کے مد نظر سبھی عوام کے لیے وہ یکساں ہوتے ہیں۔اس میں مذہب کو نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:بھوپال: معروف ادباء و شعراء کو خراج عقیدت پیش کی گئی

پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ کی حکومت کہ اس رویہ سے مسلم طبقے میں مایوسی ہے۔ اگر حکومت مسلم سماج کے تعلق سے کچھ کرنا یا نافذ کرنا چاہتی ہے تو وہ ان معاملات پر مسلم دانشوران کے ساتھ مشورہ کرے تاکہ اس طرح کے قانون سے کسی کو تکلیف نہ ہو اور نہ کسی خاص طبقے کو نشانہ بنایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details