اردو

urdu

ETV Bharat / city

بس پلٹ جانے سے کئی مسافر زخمی - بس میں سوار 25مسافر زخمی ہوگئے

مدھیہ پردیش کے رائے سین ضلع میں بس پلت نے سے بس میں سوار 25مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثہ کے بعد زخمیوں کو ڈائل 100کی مدد سے عبیداللہ گنج کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے دس زخمیوں کو بھوپال بھیج دیا گیا ہے۔

بس پلٹ جانے سے کئی مسافر زخمی

By

Published : Nov 23, 2019, 5:05 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں رائے سین ضلع کے عبیداللہ گنج تھانہ علاقے میں ایک بس کے پلٹ جانے سے اس میں سوار تقریبا 25مسافر زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق عبیداللہ گنج سے بھوپال آرہی بس ایک پرائیویٹ کالج کے نزدیک بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔

حادثہ میں 25مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثہ کے بعد زخمیوں کو ڈائل 100کی مدد سے عبیداللہ گنج کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے دس زخمیوں کو بھوپال بھیج دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details