اردو

urdu

ETV Bharat / city

'جھابوا ضمنی انتخاب بھارت ۔ پاکستان کے میچ کی طرح' - جھابوا

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جھابوا میں 21 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں، جس میں کانگریس اور بی جے پی کے رہنما ایک دوسرے پر جم کر الزام تراشی کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ دراز ہوتا جارہا ہے۔

جھابوا انتخاب ہندوستان پاکستان کا میچ

By

Published : Oct 4, 2019, 7:50 PM IST

Updated : Oct 5, 2019, 10:10 AM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما اور اپوزیشن لیڈر گوپال بھارگو نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ 'جھابوا میں ہونے والے انتخابات بھارت - پاکستان کے میچ کی طرح ہے کیونکہ کانگریس پاکستان کی زبان بولتی ہے۔'

سینئر ترجمان بھوپیندر گپتا

بعد ازیں کانگریس کے سینیئر ترجمان بھوپیندر گپتا نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی صرف پاکستان کی زبان سمجھتی ہے اور اتنا سمجھتی ہے کہ وزیراعظم بغیر دعوت کے بریانی کھانے پاکستان چلے جاتے ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'اس طرح کا بیان دے کر گوپال بھارگو نے یہاں کے قبائلیوں کو پاکستانی کہا ہے، جب کہ سب سے زیادہ آزادی کی لڑائی میں قربانیاں انہوں نےہی دی ہے۔ بی جے پی آدیواسیوں کو پاکستانی کہہ کر انہیں بےعزت کر رہی ہے۔ جس کے لیے بھارتی جنتا پارٹی کو معافی مانگنی چاہئے ورنہ ان کے خلاف بڑا احتجاج کیا جائے گا-'

Last Updated : Oct 5, 2019, 10:10 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details