مدھیہ پردیش میں لگاتار ہجومی تشدد کے واقعات پیش آرہے ہیں، جس پر ریاست مدھیہ پردیش کی کانگریس کمیٹی نے ہجومی تشدد کے معاملات کی جانچ کے لیے جانچ کمیٹی بنائی ہے۔ جس کے تحت کانگریس کے لیڈران جہاں جہاں ہجومی تشدد کے معاملات ہوئے ہیں، وہاں جاکر رپورٹ تیار کریں گے۔
ریاستی وزیر وشواس سارنگ نے جس پر کہا کہ کانگریس پارٹی کے جتنے بھی لیڈر ہیں ان کے دامن داغدار ہیں۔ اس کے لئے وہ کیا جانچ کمیٹی بنائیں گے اور کس بات کی جانچ کریں گے؟
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے ہی ریاستی حکومت اور پولیس نے ضلع نیمج میں ہوئے ہجومی تشدد کے ملزمین کے خلاف سخت قدم اٹھاتے ہوئے ان کے مکانوں کو زمین دوز کردیا اور ان کی گرفتاری کردی گئی ہے۔