اردو

urdu

'کانگریس نے اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا'

By

Published : Dec 12, 2019, 3:09 PM IST

کانگریس پارٹی کو مدھیہ پردیش میں اقتدار حاصل کیے ایک برس مکمل ہو گیا ہے حکمراں جماعت اس سلسلے میں 17 دسمبر کو پارٹی ایک برس کا رپورٹ کارڈ پیش کرے گی۔

ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے صحافی
ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے صحافی

کانگریس حکومت کے ایک برس مکمل ہونے پر مسلم صحافیوں نے کا رد عمل سامنے آ یا ہے اور صحافیوں نے مسائل پر خصوصی بات چیت کی۔

ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے صحافی

سیاست اور مسلمانوں کے مسائل پر گہری نظر رکھنے والے کچھ مسلم صحافیوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ 'کانگریس حکومت نے اقلیتوں کے لیے جو وعدے کیے تھے ان ایک برس میں تو بالکل بھی پورے نہیں کیے، بات چیت میں ایک صحافی نے کہا کہ کانگریس سے بہتر بی جے پی کی حکومت تھی جس نے اقلیتوں کے لئے تھوڑے بہت کام کیے ہیں'۔

صحافیوں کا کہنا تھا 'مسلم طبقہ بندھا ہوا نہیں ہے، مسلمان کانگریس کو سیکولر ہونے کے ناطے ووٹ دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان ایک سالوں میں کانگریس حکومت نے پسماندہ طبقات کے لیے کوئی کام نہیں کیا ہے'-

صحافیوں نے کہا کہ 'کانگریس اپنے منشور سے بھی وفا نہیں کر پائی اس نے منشور میں جو وعدے کئے تھے انہیں بھی ابھی تک پورا نہیں کیا ہے، مدھیہ پردیش کے اقلیتی ادارے خستہ حالی کا شکار ہیں کسی بھی ادارے میں نہ تو چیئرمین کا انتخاب کیا گیا ہے اور نہ ہی ان اداروں کی فلاح کے لئے کوئی قدم اٹھایا گیا ہے'-

ساتھ ہے روزگار کے راستے بھی ہموار نہیں کیے گئے یے - صحافیوں نے کہا کانگریس حکومت بھی بھارتی جنتا پارٹی کے ایجنڈے پر چل رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details