بھوپال میں منعقد قومی محفل چار بیت کے موقع پر عارف عقیل فینس کلب کے فنکاروں نے اپنے انداز میں شہریت ترمیمی قانون این پی آر اور این آر سی کو لےکر مخالفت کی ملک بھر اس قانون کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے-
'سی اے اے، این آرسی کے خلاف ہم ڈنکا بجا دیں گے' ان تینوں ہی قوانین کی مخالفت علمی اور ادبی مجلسوں میں دیکھی جا رہی ہے-
دارالحکومت بھوپال کی ادبی انجمن کہکشانی ادب کی جانب سے سرائے جمعراتی میں منعقد قومی محفل چار بیت میں بھی سی اے اے اور این پی آر کی مخالفت فنکاروں نے اپنے انداز میں کی۔
محفل میں انجمن کے سرپرست اور ریاستی حکومت کے کابینی وزیرعارف عقیل نے فنکاروں کو داد و تحسین سے نوازا۔