اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھوپال میونسپل کارپوریشن کی تقسیم کے فیصلے پر ہنگامہ - بھوپال میونسپل کارپوریشن تقسیم

بھوپال میونسپل کارپوریشن کی تقسیم والے ڈرافٹ کی بھارتیہ جنتا پارٹی نے شدید مخالفت کرتے ہوئے کلکٹر کو میمورنڈم پیش کیا ہے۔

بھوپال میونسپل کارپوریشن تقسیم

By

Published : Oct 16, 2019, 10:26 PM IST

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں میونسپل کارپوریشن کی تقسیم کی مخالفت کرنے اور عذر درج کرانے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر بسوں میں بھر بھر کر کلکٹر سے ملنے پہنچے۔

بھارتی جنتا پارٹی کے لیڈر نے کہا کی اس تقسیم سے بھوپال برباد ہو جائے گا۔ بھوپال کو دو حصوں میں تقسیم کرنے سے شہر کی عوام تو پریشان ہوگی ہی ساتھ ہی انہیں ہر کام کے لیے پریشان ہونا پڑے گا۔ اپنے شکایتیں درج کراتے ہوئے بھارتی جنتا پارٹی کے لیڈر نے کہا اگر انتظامیہ اور حکومت نے ان کے مطالبات نہیں مانے تو وہ کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوں گے۔

بھوپال میونسپل کارپوریشن تقسیم

قبل ازیں بھارتی جنتا پارٹی کے لیڈر نے وی آئی پی روڈ پر انسانی زنجیر بنا کر بھوپال کو تقسیم کرنے والے ڈرافٹ کی مخالفت کی۔

غور طلب ہے کہ اس ڈرافٹ کی مخالفت میں گذشتہ دنوں 300 سے زائد عذر اور دعوے آئے ہیں جسے ریاستی حکومت کو بھیجا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details