اردو

urdu

ETV Bharat / city

یوپی پولیس کی کارروائی کے خلاف بھوپال میں احتجاج - مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے مرکزی رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں طالبات نے اتر پردیش میں پرینکا گاندھی کے ساتھ پولیس کی زیادتی کے خلاف احتجاج کیا۔

bhopal mla protest against up police
یوپی پولیس کی کارروائی کے خلاف بھوپال میں احتجاج

By

Published : Dec 31, 2019, 11:58 PM IST

اس موقع پر عارف مسعود نے کہا کہ' جس طرح سے پرینکا گاندھی کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں'۔

یوپی پولیس کی کارروائی کے خلاف بھوپال میں احتجاج

انہوں نے کہاکہ' پرینکا گاندھی ایک خاتون رہنما ہے اور وہ آئین کی تحفظ کے لیے جاری جدوجہد میں شامل ہیں اس لیے ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ اگر ایک نیشنل رہنما کے ساتھ اس طرح کے واقعات پیش آئے تو آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ریاست میں عام عوام کے ساتھ کیسا برتاؤ ہورہا ہوگا، اس کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتے'۔

اس سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کے باوجود لوگوں کو شہریت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کو طویل مدت تک جاری رکھنے کا عندیہ ظاہر کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details