ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی تنظیم مسلم ویلفیئر سوسائٹی اور مجلس اقبال کے زیراہتمام ایک ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس ادبی محفل میں مقامی و بیرونی ادبا و شعرا نے شرکت کی۔
مذکورہ تقریب میں بھوپال کے بزرگ شاعر وفا صدیقی کی تحریر کردہ کتاب 'نقش تابندہ' کا اجرا عمل میں آیا-
اس کتاب میں انہوں نے اردو زبان و ادب کے اصناف جسیے نظمیں، غزلیں،مختتلف موضوعات پر مضامین انہوں نے قلم بند کئے ہیں۔