مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ بھوپال گیس متاثرین کی امیونٹی سب سے کمزور ہے لیکن جس سے ان کے کورونا سے متاثر ہونے کے خطرات زیادہ ہیں لیکن ضلع انتظامیہ اور بھارتی حکومت ان متاثرین کے لیے اب تک کچھ نہیں کیا ہے۔
بھوپال گیس متاثرین کو اب کورونا سے خطرہ کورونا وائرس کے قہر سے جہاں سارا جہاں پریشان ہے۔ وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن پر کورونا وائرس کا خطرہ کچھ زیادہ ہی منڈلا رہا ہے۔ ان میں بھوپال کے گیس متاثرین ہیں لیکن اب تک کوئی ان کا درد سمجھنے اور بانٹنے نہیں آیا۔
جانکار بتاتے ہیں کہ بھوپال گیس حادثے نے متاثرین کی امیونی سسٹم کمزور کر دی ہے۔ اس وجہ سے موسم بدلتے ہی ان لوگوں کو سردی، کھانسی اور زکام ہو جاتا ہے۔ ایسے میں انہیں کورونا کا ڈر پریشان کر رہا ہے۔
بھوپال گیس متاثرین کو اب کورونا سے خطرہ ماہرین کی رائے ہے کہ جس کسی انسان کا امیونٹی پاور کم ہوتا ہے، اس پر کورونا وائرس زیادہ اور جلدی اثر کرتا ہے، ایسے میں ان گیس متاثرین پر کیا گزر رہی ہوگی، اس کی کوئی خبر لینے والا نہیں ہے۔ سماجی کارکنان کی رائے ہے کہ حکومت کو ان متاثرین کی سدھ لینی چاہیے اور ان کے لیے خاص انتظام کیا جانا چاہیے۔
گیس متاثرین کے سامنے مصیبت یہ ہے کہ وہ کالی رات جو ان پر قہر بن کر ٹوٹی تھی وہ کورونا وائرس کی وجہ سے دوبارہ نہ آ جائے۔ ایسے میں یہ متاثرین مجبورا گھر پر تو قید ہیں لیکن ان کا ہر ایک پل خوف میں گزر رہا ہے۔