اردو

urdu

By

Published : Oct 29, 2021, 9:25 PM IST

ETV Bharat / city

بھوپال: کورونا مخالف ویکسین کے باوجود متعدد افراد کورونا سے متاثر

حالیہ ایام میں بھوپال میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 38مریضوں میں سے 14 نے کورونا مخالف ویکسین کی ایک بھی ڈوز نہیں لی تھی۔ پانچ افرد نے صرف پہلی جبکہ بقیہ 19 افراد نے دونوں خوراک لی تھیں۔

بھوپال: کورونا مخالف ویکسین کے باوجود متعدد افراد کورونا سے متاثر
بھوپال: کورونا مخالف ویکسین کے باوجود متعدد افراد کورونا سے متاثر

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں لگاتار کمی واقع ہو رہی ہے۔ راحت کی بات ہے کہ 21 سے 27 اکتوبر تک صرف 38 افراد عالمی وبا کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے۔ جن میں صرف دو مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 38مثبت افراد میں سے ایک مریض کو چرایو میڈیکل کالج میں نازک حالت میں داخل کیا گیا جہاں دوسرے دن ہی ان کی موت واقع ہوگئی، جبکہ دوسرے مریض کو ایمس میں بھرتی کرایا گیا تھا۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دیگر سبھی مریضوں کو ہوم آئسولیشن میں ہی رہنے کی صلاح دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران مثبت معاملات اور اموات میں تیزی سے اضافے کے دوران تقریبا 60 فیصد مریضوں کو ہوم آئیسولیشن میں رکھا گیا تھا، تاہم اس وقت ہوم آئسولیشن مریضوں کی تعداد 90 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:بھوپال: اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام قومی سیمینار کا انعقاد

غور طلب ہے کہ حالیہ ایام میں مہلک وائرس سے متاثرہ 38مریضوں میں سے 14 نے کورونا مخالف ویکسین کی ایک بھی ڈوز نہیں لی تھی۔ جبکہ پانچ افرد نے صرف پہلی جبکہ بقیہ 19 افراد نے دونوں ڈوز لگوائی تھیں۔

حمیدیہ ہسپتال کے ڈاکٹر لوکلندر دوبے کے مطابق شہر میں کورونا وائرس سے لوگ ابھی بھی متاثرہ ہو رہے ہیں تاہم انکے مطابق کورونا ویکسین کی خوراک لینے والے متاثرہ افراد میں کورونا کی ہلکی علامات پائی جاتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details