ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے مرکزی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پورا ملک ان لاک سے گزر رہا ہے۔ وہیں دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کی صوبائی حکومت نے کورونا کو سیاسی ہتھیار بنا لیا ہے۔ ''
انہوں نے کہا کہ 'راکھی اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر 25 جولائی سے لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے جو کسی بھی طرح سے صحیح نہیں ہے۔ یہ سچ ہے کہ کورونا وبا سے سب کا بچاؤ ہونا چاہیے لیکن یہ حکومت کی غلط بات ہے کہ وہ وبا کا ڈر بتا کر سماج کو ڈرانے کا کام کر رہی ہے اور لوگوں کو تہوار منانے سے روکا جا رہا ہے۔ اگر سرکار کی منشا صاف ہوتی تو وہ لاک ڈاؤن کے پہلے مذہبی رہنماؤں اور عوامی رہنماؤں سے اس معاملے پر بات کر سکتی تھی۔''