عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر بھوپال کلیکٹر اویناش لاوانیا نے کی بھوپال کے عوام سے لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگوں کی حفاظت کے لیے ہے۔ اس پر سختی سے عمل کریں۔ ہم جتنا لاک ڈاؤن کا اہتمام کریں گے اتنا ہی اس وبا سے دور رہیں گے'۔
بھوپال کلکٹر نے کہا کہ' ضلع انتظامیہ انفیکشن کو روکنے کے لیے مثبت مریض کے رابطہ میں آنے والوں کو انسٹیٹیوٹ میں قرنطین کر رہے ہیں۔ دراصل لوگوں کی یہ سوچ بن گئی ہے کی وہ لوگ پہلے اور دوسرے دن ٹیسٹ کرا کر ان کی رپورٹ منفی آنے کے بعد انہیں قرطین ہونے کی ضرورت نہیں ہے، وہ غلط سوچ رہے ہیں۔ کیوں کہ کورونا کے اثرات پانچ سے دس دن بعد بھی ظاہر ہوسکتے ہیں اس لیے جو بھی شخص مثبت مریض کے رابطے میں آتا آیا ہے تو اس کے لیے قرطین ہونا ضروری ہے۔'