ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بابا گرونانک کی یوم پیدائش بڑے دھوم دھام سے منائی گئی، اس موقع پر ریاستی وزیر اعلی کمل ناتھ نے بابا گرونانک کی یوم پیدائش پر سبھی کو مبارکباد پیش کی۔
'بابا گرونانک نے بغیر کسی مفاد کے انسانیت کی خدمت کی ہے' - بابا گرونانک کی یوم پیدائش پر سبھی کو مبارکباد پیش کی
بھوپال میں آج گرونانک جی کی 550 ویں یوم پیدائش دھوم دھام سے منائئ جا رہی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلی کمل ناتھ نے گرودوارہ پہنچ کر سکھ طبقے کو مبارکباد پیش کرتےہوئےکہا گرونانک دیو نے بھارت کی عوام کوبیدار کرنے کا کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ' با با گروناک انسانیت کے رکھوالے تھے اور انہوں نے بغیر کسی ذاتی مفاد کے انسانیت کی خدمت کی ہے۔ان کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں اتارنا چاہیے، ایسا کرنے سے انہیں کامیابی حاصل ہوگی، وہیں بی جے پی کے سابق وزیراعلی شیورا سنگھ چوہان نے حمیدیہ روڈ کے گرودوارے پہنچ کر سکھ طبقے کو مبارکباد پیش کی اور کہا گرو نانک دیو نے اس وقت لوگوں کو راہ دکھائی جب لوگ بھٹک رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ' بابا گرونانک نے ہمیں جس راہ پر چلنے کی تلقین کی تھی وہ دنیا اور انسانیت کے فائدے کے لئے ایک اچھا راستہ ہے۔آج گرونانک کی یوم پیدائش کے موقع پر گرودواروں میں خاص دعاؤں کا اہتمام کیا گیا اور لوگوں نے سکھ سماج کو مبارکباد پیش کی ۔