ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں جمعیت علماء مدھیہ پردیش کے زیر اہتمام مجاہد آزادی ڈاکٹر مولانا ابوالکلام آزاد کی برسی کے موقع پر غربا و مساکین کے درمیان کھانا تقسیم کیا گیا اور قرآن خوانی کر کے ان کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
آپ کو بتادیں کہ مولانا ابوالکلام آزاد ایک مشہور مسلم اسکالر، شاعر، ادیب، مصنف اور صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ مجاہد آزادی بھی تھے۔