اردو

urdu

ETV Bharat / city

بی جے پی دفتر پر قومی پرچم کی توہین کے خلاف دھرنے پر بیٹھے عارف مسعود

مدھیہ پردیش کے ضلع مالوا میں بی جے پی دفتر پر یوم آزادی کے روز قومی پرچم کی توہین کیے جانے کے خلاف کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود دھرنے پر بیٹھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس کے لئے معافی مانگے۔

mp_bpl_102_qumi_parcham_beadbi_7204795
قومی پرچم

By

Published : Aug 17, 2021, 2:15 PM IST

مدھیہ پردیش کے مالوا ضلع میں بی جے پی دفتر پر یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم کی توہین کئے جانے کا معاملہ گرما گیا ہے۔ کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود قومی پرچم کی توہین ہونے کے معاملے پر وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا سے عوام سے معافی مانگنے کے مطالبہ کو لے کر دھرنے پر بیٹھ گئے۔

منٹو ہال میں واقع مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے علامتی دھرنے پر بیٹھے عارف مسعود نے حکومت سے قومی پرچم کی توہین کرنے والوں کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں: جے پور: محرم کے سلسلہ میں کربلا درگاہ میں گہما گہمی

رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا بھارتی پرچم قانون 2002 میں کسی دوسرے جھنڈے کو بھارتی جھنڈے کے برابر یا اونچائی یا اس سے اوپر نہیں لہرایا جانا چاہیے۔ اس کے باوجود بھارتی جنتا پارٹی کے آفس پر ترنگے سے اونچا بھارتیہ جنتا پارٹی کا جھنڈا لگایا گیا۔

وہیں، اگر مالوا ضلع کہ بی جے پی دفتر پر بھی ترنگے سے اونچا بی جے پی کا جھنڈا لگایا گیا جو کہ ترنگے کی توہین ہے۔

اس حرکت سے کروڑوں ہندوستانیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details