اردو

urdu

ETV Bharat / city

پرگیہ سنگھ کا متنازع بیان: اصل مسائل سے ذہن بھٹکانے کے لیے متنازع بیان دیے جاتے ہیں

بی جے پی کی لیڈر پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے متنازع بیان پر رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ عوام سے اپنی خامیوں کو چھپانے اور اصل و بنیادی مسائل سے لوگوں کے ذہن کو بھٹکانے کے لیے رکن پارلیمان متنازع بیان بازی کررہی ہے۔

arif masood
رکن اسمبلی عارف مسعود

By

Published : Nov 12, 2021, 4:08 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے بھارتیہ جنتا پارٹی سے رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے ایک بار پھر متنازع بیان دیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ فجر کی اذان سے مریضوں کو تکلیف ہوتی ہے اور وہ لوگ پریشان ہوتے ہیں۔

رکن اسمبلی عارف مسعود

پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے متنازع بیان کے بعد بھوپال مرکزی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا یہ سب بیان بازیاں پرگیہ سنگھ ٹھاکور دراصل بنیادی مسائل سے بھٹکانے کے لیے دے رہی ہے۔

انھوں یہ بھی کہا کہ جبکہ انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ وہ بھوپال کی عوام کے ذریعے منتخب ہوئی ہے اور انہیں سب کی عزت کرنی چاہیے، تمام مذاہب کا احترام کرنا چاہیے۔

عارف مسعود نے کہا کہ کسی بھی مذہب کی عبادت سے کسی کو کیا پریشانی ہوسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ پرگیہ سنگھ کورونا وائرس کے پھیلاو کے وقت ریاست میں موجود نہیں تھی اور نہ ہی انہوں نے اب تک بھوپال کے گیس متاثرین کے لیے کوئی ایسا کام کیا جس سے ان کا بھلا ہو، اس کے علاوہ وہ بھوپال کے سب سے بڑے ایم ہسپتال میں لوگوں کو علاج مہیا بھی نہیں کروا رہی ہے۔ دراصل وہ اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے اس طرح کی بیان بازی کرتی چلی آ رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details