سیاست میں کسی بھی معاملے پر اپوزیشن سے بھڑ جانا سیاست کی ادا ہوتی ہے لیکن کسی غلط بات پر اپنی ہی پارٹی کے خلاف کھڑے ہو جانے والے رہنما کم ہی ہوتے ہیں۔ ایسا ہی ایک نام بھوپال کے سیاسی آسمان پر عارف مسعود کا ہے۔ رکن اسمبلی عارف مسعود نے کئی مسائل پر اپنی ہی پارٹی کے لیڈروں کی زبان کو روک کر سچ بولنے کی نئی روایت ڈالی ہے۔ تازہ ترین معاملہ پی سی سی چیف کمل ناتھ کی طرف سے رام نومی اور ہنومان جینتی پر پروگرام منعقد کرنے کی تاکید کو لے کر سامنے آیا ہے، جس پر رکن اسمبلی عارف مسعود نے اپنے احتجاج میں پارٹی صدر کو احساس دلایا کہ سافٹ ہندوتوا جس راہ پر چل کر وہ الیکشن جیتنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس تجربے سے فائدہ ملے نہ ملے لیکن پارٹی کو ایک بڑے ووٹ بینک کی ناراضگی کا نقصان ضرور ہو جائے گا۔
Arif Masood on Ramnavmi: رام نومی اور ہنومان جینتی پر عارف مسعود نے اٹھائے سوال - madhya pradesh news
کانگریس صدر کمل ناتھ کے رام نومی اور ہنومان جینتی کو منانے کی تاکید کے بعد رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ سیاسی جماعت کو مذہبی معاملات میں ملوث نہیں ہونا چاہیے۔
رام نومی اور ہنومان جینتی پر عارف مسعود نے اٹھائے سوال
یہ بھی پڑھیں:
Holi Milan Program In Bhopal: بھوپال میں ہولی اور جمعہ پر قومی بھائی چارہ
رکن اسمبلی عارف مسعود نے کمل ناتھ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اگر رام نومی منانی ہے تو رمضان سے دوری کیوں؟ اگر ہنومان جینتی منانی ہے تو چیتی چاند اور امبیڈکر جینتی سے گریز کیوں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت کو یا تو مذہبی معاملات میں ملوث نہیں ہونا چاہیے یا تمام مذاہب کو یکساں اہمیت دی جانی چاہیے۔