اردو

urdu

ETV Bharat / city

گیس متاثرین کے خدمت گار مرحوم عبدالجبار کو پدم شری دینے کا اعلان - عبدالجبار کے بھائی عبدالشمیم اور ان کی اہلیہ سایرا بانو

بھوپال گیس متاثرین کے خدمت گار مرحوم عبدالجبار کو حکومت نے پدم شری سے نوازا ہے۔ عبدالجبار کے اہل خانہ نے اس کا استقبال کیا اور کہا کہ انکے زندہ رہتے اگر یہ ایوارڈ ملتا تو انہیں ہزار گنا زیادہ خوشی ہوتی۔

گیس متاثرین کے خدمت گار مرحوم عبدالجبار کو پدم شری دینے کا اعلان
گیس متاثرین کے خدمت گار مرحوم عبدالجبار کو پدم شری دینے کا اعلان

By

Published : Jan 27, 2020, 4:11 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:55 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے گیس متاثرین کے خدمت گار عبدالجبار کے گھر میں اس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب انہیں پدم شری ایوارڈ سے نوازنے کے لیے ہوم منسٹری سے فون آیا۔

گیس متاثرین کے خدمت گار مرحوم عبدالجبار کو پدم شری دینے کا اعلان

یہ بات سنتے ہی عبدالجبار کے بھائی عبدالشمیم اور ان کی اہلیہ سائرا بانو کی آنکھ نم ہو گئی اور اس ایوارڈ کی بات پورے شہر میں پھیلتے ہی شہر کے لوگوں نے عبدالجبار کے گھر اور ان کی تنظیم کے دفتر میں پہنچ کر مبارکباد دینے لگے۔

اس موقع پر عبدالجبار کی اہلیہ سائرا بانو نے کہا کہ یہ اعزاز ان کے جدوجہد کا انعام ہے۔انہوں نے ہمیشہ ہی گیس متاثرین سے لے کر شہر سے جڑے مدعوں پر لڑائی لڑی ہے۔ وہ خود بھی اس زہریلی گیس کا شکار ہوئے لیکن ہار نہیں مانی۔ بیماری کے باوجود بھی ان کی جدوجہد جاری تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اصل خوشی تب میلے گی جب عبدالجبار کی لڑائی کے اہم مدعوں پانی، مٹی اور آبی آلودگی سے ہوئے نقصان کا معاوضہ لوگوں کو دیا جائے گا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 3:55 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details