اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا وائرس: پالتو جانوروں کے تحفظ کے لیے انوکھا قدم - مدھیہ پردیش پالتو جانور نیوز

عالمی وبا کورونا وائرس سے خود کو بچانے اور دوسروں کو بچانے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے جو گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے، اس میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور ماسک پہننا بے حد ضروری بتایا گیا ہے، بھوپال کے پاٹنی گاؤں کے لوگ اپنے پالتو جانوروں کو بھی اس وبا سے بچانے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے ساتھ ماسک بھی پہنا رہے ہیں۔

خود کے ساتھ اپنے جانوروں کو بھی وبا سے بچائیں
خود کے ساتھ اپنے جانوروں کو بھی وبا سے بچائیں

By

Published : Jun 3, 2020, 5:14 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے 30 کلومیٹر دور واقع پاٹنی گاؤں کے لوگوں نے گھروں کے پالتو جانوروں کو بھی کورونا سے بچانے کے لیے ماسک پہنا رکھا ہے۔

خود کے ساتھ اپنے مویشیوں کو بھی وبا سے بچائیں

ایک طرف جہاں حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے لوگوں کو مسلسل ماسک لگانے اور سماجی دوری برتنے کی ترغیب دی جارہی ہے تو وہیں پاٹنی گاؤں کے لوگ جانوروں کو بھی ماسک لگانے اور ان کے درمیان سماجی دوری بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کورونا وائرس سے نہ صرف انسانوں کو بلکہ جانوروں کو بھی برابر کا خطرہ لاحق ہے، لہذا انہیں اس وبا سے بچانے کے لیے ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم ان کا خیال رکھیں۔

گاؤں کے لوگوں نے اپنے پالتو جانوروں کے منہ پر بطور ماسک کپڑے لگا رکھے ہیں۔ اور ان کے درمیان سماجی دوری بنانے کے لیے دور دور انہیں باندھا ہے۔جب انہیں چارہ دیا جا تا ہے تو ان کے ماسک اتار دیتے ہیں اور کھانے کے بعد پھر ماسک پہنا دیتے ہیں-

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس وبا سے نجات پانے کے لیے حکومت کے جاری کردہ احکامات پر عمل کرنا ضروری ہے۔ایسے میں وہ لوگ اور بھی قابل تعریف ہیں جو خود کے ساتھ ساتھ اپنے درمیان رہنے والے جانوروں کی بھی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تگ و دو کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details