صدر جلسہ شہر قا ضی نے اصلاح معاشرہ اور موجودہ حالات پر بیش قیمتی باتیں ارشاد فرمائیں۔ انہوں نے خطاب کے دوران فرمایا کی موجودہ دور میں امت مسلمہ اور پوری انسانیت پر جو عذاب آرہا ہے چاہے وہ کرونا وائرس ہو چاہے این آر سی اور این پی آر جیسے قانون ہوں اور چاہے معاشی تنگی اور مہنگائی وغیرہ جیسی آفت ہو، ان سب کی واحد وجہ معاشرے میں بگاڑ اور ہماری بد اعمالی بد اخلاقی ہے۔
انہوں نے کہا آج ہماری قوم میں ایسی کون سی برائی نہیں ہے؟ جو ہر طرح سے موجود نہ ہو۔ ان تمام برائیوں کے خاتمہ کے بغیر نہ تو معاشرے کی اصلاح ہو گی اور نہ ہی حالات سازگار ہوں گے۔