بھوپال: ''دی کشمیر فائیلس'' پر تنازعہ جاری ہے۔ سیاسی رہنماؤں کے بعد اب انتظامی حکام نے اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اسی کڑی میں مدھیہ پردیش میں تعینات آئی پی ایس آفیسر نیاز خان نے بیان دیتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ فلم ساز ملک کے صوبوں میں ہوئے مسلمانوں کے قتل عام پر بھی فلم بنائے، مسلمان کیڑے نہیں بلکہ انسان ہیں IAS Niyaz Khan Twitte on Kashmir File۔
آئی اے ایس نیاز خان کا ٹویٹ۔ مدھیہ پردیش میں تعینات آئی اے ایس آفیسر نیاز خان نے لکھا کہ الگ الگ موقعے پر مسلمانوں کی نشل کشی کو دیکھانے کے لئے ایک کتاب لکھنے کی سوچ رہا ہوں، تاکہ پروڈیوسر کمشیر فائلس جیسی فلم بنا سکیں اور اقلیتوں کے درد اور پریشانی کو ملک کی عوام کے سامنے لا سکے۔
نیاز خان نے یہ بھی کہا کہ کشمیر فائلس برہمنوں کے درد کو ظاہر کرتی ہے، انہیں پورے احترام کے ساتھ کشمیر میں رہنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ ڈائریکٹر (فلم ڈائریکٹر) کو کئی صوبوں میں بڑی تعداد میں مسلمانوں کے قتل کو دیکھانے کے لئے بھی ایک فلم بنانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان کیڑے نہیں بلکہ انسان ہیں اور ملک کے شہری ہے۔
آئی اے ایس نیاز خان کا ٹویٹ۔
نیاز خان جو کہ مدھیہ پردیش کیڈر کے آئی اے ایس آفیسر ہیں، اس وقت محکمۂ تعمیرات عامہ میں ڈپٹی سکریٹری کے عہدے پر تعینات ہیں۔ آئی اے ایس آفیسر نیاز نے کئی کتابیں لکھی ہیں، اور ہمیشہ اپنے تبصروں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ یہ نیاز انڈر ورلڈ ڈان ابو سالم کی محبت کی کہانی لکھنے کے لیے مشہور ہوئے۔