مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع کے ہٹا تھانہ علاقے میں آٹھ دن پہلے ہوئے ایک خاتون کے قتل کے ملزام کو دہلی کے نزدیک گڑگاؤں سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
خاتون کے قتل کا ملزم گڑگاؤں سے گرفتار
مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع میں واردات انجام دینے کے بعد سے قاتل وہاں سے فرار ہو گیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے گرام اٹوا ہیرالال میں ساتری (40) کی آٹھ دن پہلے کھیت میں مشتبہ حالات میں موت ہوگئی تھی۔اس کے سلسلے میں قتل کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے ذریعہ جانچ کرنے کے بعد اس معاملے میں خاتون کے مبینہ عاشق ہٹا کا رہنے والے کھلان اہروار کو کل دہلی کے نزدیک گڑگاؤں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس پوچھ تاچھ میں ملزم کے ذریعہ بتایا گیا کہ وہ مستری کا کام کرتا تھا اور خاتون کے ذریعہ بھی اس کے ساتھ کام کئے جانے کے دوران دونوں میں محبت ہوگئی تھی۔ کسی بات پر دونوں میں جھگڑا ہونے کی وجہ سے ملزم نے خاتون کے سر پر لاٹھی سے حملہ کردیا اور جائے وقوع پر ہی اس کی موت ہوگئی تھی۔ واقعہ کو انجام دینے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔