اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھوپال گیس متاثرین کے حقوق کے لیے لڑنے والے عبد الجبار سپرد خاک - غیرسرکاری تنظیم بھوپال گیس پیڑت مہیلا ادھوگ'

گیس سانحہ کے بعد عبدالجبار کی بنائی گئی 'غیرسرکاری تنظیم بھوپال گیس پیڑت مہیلا ادھوگ' سنگھٹن تقریباً تین دہائیوں سے بھوپال گیس سانحہ کے متاثرین کے مفاد میں کام کر رہی ہے،عبدالجبار اس تنظیم کے کنوینر تھے۔

عبد الجبار سپرد خاک

By

Published : Nov 15, 2019, 9:07 PM IST

ریاست بھوپال میں گیس سانحہ کے بعد گیس متاثرین کے انصاف کے لیے جدوجہد کرنے والے سماجی کارکن عبدالجبار کا جمعرات کی شام انتقال ہوگیا۔

انہوں نے چرایو اسپتال میں آخری سانس لی، عبدالجبار کو بعد نماز جمعہ سپرد خاک کیا گیا۔

عبد الجبار سپرد خاک

عبدالجبار کے ذریعہ بنائی گئی غیر سرکاری تنظیم بھوپال گیس پیڑت مہیلا ادھوگ سنگھٹن تقریبا تین دہائیوں سے بھوپال گیس سانحہ کے متاثرین کے مفاد میں کام کر رہی ہے، عبدالجبار اس تنظیم کے کنوینر تھے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ریاست کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے ٹویٹ کر کے کہا تھا کی عبدالجبار کی بیماری کا سارا خرچ حکومت برداشت کرے گی لیکن اس سے پہلے ہی عبدالجبار انتقال کر گئے۔

عبدالجبار گزشتہ 35 برسوں سے گیس متاثرین کی خدمت کر رہے تھے، عبدالجبار نے گیس متاثرین کی لڑائی ریاست سے لے کر مرکزی حکومت تک لڑی، بھوپال کے سماجی کارکنان کا ماننا ہے کی عبدالجبار کے اس طرح سے چلے جانے سے گیس متاثرین کی لڑائی پر بڑا اثر پڑے گا ان کا بڑا نقصان ہوگا۔

مزید پڑھیں: مولانا سلمان ندوی سے استعفی کا مطالبہ

کیونکہ جب حکومت گیس متاثرین کے ساتھ ناانصافی کر رہی تھی تب عبدالجبار اپنے ساتھیوں کے ساتھ حکومت کے خلاف مورچہ کھولتے رہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details