اردو

urdu

ETV Bharat / city

Corona in Madhya Pradesh:مدھیہ پردیش میں کورونا کے 888 نئے معاملے، 2715 صحت یاب

ریاستی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے آج جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق مدھیہ پردیش میں اس دوران 60 ہزار2 سو 78 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ ان میں سے کورونا کے 888 نئےمعاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔اس میں بھوپال میں سب سے زیادہ 182 اور اندور میں 100 معاملوں کے علاوہ دیگر اضلاع میں کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ Corona in Madhya Pradesh

By

Published : Feb 18, 2022, 10:53 PM IST

مدھیہ پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 888 نئے معاملے رپورٹ ہوئے جب کہ 2715 مریض کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔888 new cases of corona in Madhya Pradesh, 2715 recovered

ریاستی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے آج رات یہاں جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق اس دوران 60 ہزار 2 سو 78 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ ان میں سے کورونا کے 888 نئےمعاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس میں بھوپال میں سب سے زیادہ 182 اور اندور میں 100 معاملوں کے علاوہ دیگر اضلاع میں کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

اس دوران دو لوگوں کی موت ہوئی جس کے بعد ریاست میں کل 10 ہزار 7 سو 11 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔

معاملوں میں کمی کے دوران انفیکشن کی شرح میں بھی کمی آئی ہے، جو 1-4 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ 2 ہزار 7 سو 15 نئے مریض انفیکشن سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس وقت ریاست میں فعال مریضوں کی تعداد 9 ہزار 7 سو 6 ہے، جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔

ریاست میں اب تک کل 10 لاکھ 32 ہزار 477 کورونا مریض پائے گئے ہیں، جن میں سے اب تک 10 لاکھ 12 ہزار 60 مریض انفیکشن سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details