مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں یوم جشن آزادی پہلی بار سادگی کے ساتھ منایا گیا۔
بھوپال: 74ویں یوم جشن آزادی سادگی کے ساتھ منعقد - Independence Day celebrations in bhopal
اس دوران سماجی فاصلے اور حکومت کی دیگر گائیڈ لائن کا خیال رکھا گیا۔
دراصل جس طرح سے کورونا وائرس نے ملک اور صوبے میں پیر پھیلا رکھے ہیں اور لوگ اس سے لگاتار متاثر ہو رہے ہیں، اس کے مد نظر مرکزی حکومت نے جس طرح سے دیگر تہواروں اور پروگرام کے لئے گائیڈ لائن تیار کی اسی طرح سے جشن آزادی کے لیے بھی گائیڈ لائن تیار کر سماجی فاصلے اور لوگوں کی تعداد کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے باعث بھوپال میں آج چھوٹی چھوٹی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں بھوپال کے توبا انسٹیٹیوٹ اور مسجد وسیلہ کے زیر اہتمام مسجد کے احاطے میں حکومت کی گائیڈ لائن کے تحت لوگوں نے جشن آزادی کو منایا اور ملک کے شہیدوں کو یاد کر ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ واضح ہو کہ پہلی بار جشن آزادی کو بھوپال کے کئی اداروں اور حکومت میں سادگی کے ساتھ بنایا ہے۔ حکومت نے اپنی گائیڈ لائن کے تحت جشن آزادی کے تقریب میں کم لوگوں کی شرکت اور معاشرتی فاصلے کا اہتمام ساتھ ہی ماسک سینیٹائزر اور انفکشن سے بچاؤ کے سارے انتظامات کا اعلان کیا تھا۔