دارالحکومت کی پولیس نے اس معاملے میں 550 سے زائد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ کرنے کے معاملے میں بھی 16 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
دارالحکومت بھوپال میں 24 مارچ سے لاک ڈاون جاری ہے، دریں اثنا دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے کورونا مثبت مریضوں کے پیش نظر انتظامیہ نے اس میں مزید سختی شروع کر دی ہے، اب بھوپال میں صرف میڈیکل اسٹورز اور دودھ کی دکانیں ہی کھلی رہتی ہیں، باوجود اس کے کہ یہاں گھر سے باہر نکلنے اور سیر تفریخ کرنے والوں کی تعداد میں کمی نہیں آئی ہے۔